ہوم   >  پاکستان

آصف زرداری کی کراچی میں علاج کرانے کی درخواست مسترد

1 month ago

فوٹو: آن لائن

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی کراچی میں علاج کرانے کےلیے دائر درخواست مسترد کر دی۔

منگل 12 نومبر کو احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے آج صبح دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا تھا کہ سابق صدر کی ميڈيکل ہسٹری کراچی ميں ہے اور ان کا بہترعلاج کراچی میں ہی ممکن ہے۔ انہوں نے پہلے کوئی بھیک مانگی نہ اب مانگیں گے۔

زرداری نےپہلےکوئی بھیک مانگی،نہ اب مانگیں گے،لطیف کھوسہ

نیب پراسيکوٹر نے کراچی منتقلی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم کو مکمل علاج مل رہا ہے اور زرداری کو جیل سے اسپتال پہلے ہی منتقل کیا جا چکا ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ ان کو بیڈ بھی یہ عدالت لگا کر دے، ایسی درخواست دینی ہے تو حکومت کو دیں۔

اس سے قبل عدالت نے سابق صدر اور ان کی ہمشيرہ فريال تالپور کے جوڈيشل ريمانڈ ميں 26 نومبر تک توسيع کی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Asif Zardari, treatment plea, Karachi, fake account case, corruption, ppp