ہوم   >  پاکستان

نوازشریف کانام ای سی ایل سےنکالاجائےیانہیں؟اہم اجلاس جاری

1 month ago

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں اہم اجلاس آج ہو رہا ہے، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کے معاملے پر غور ہوا۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں اجلاس 12 نومبر کی صبح 10 بجے شروع ہوا۔ اجلاس میں شہباز شریف کے نمائندے بھی موجود ہیں۔ ن لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ اور ڈاکٹر عدنان بھی اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے پیش ہوئے۔

 

اجلاس میں شرکا کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت اور عدالتی احکامات سے آگاہ کیا گیا۔ نیب کو بھی اپنا نمائندہ بھیجنے کے لئے نوٹس جاری کیے گئے، تاہم نیب کے نمائندے نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔ نیب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اس بات کی مجاز ہے کہ وہ کس کا نام ای سی ایل سے نکالے۔ نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر رائے دینے سے انکار کردیا۔

 

سیکریٹری اسپیشل ہیلتھ کیئر پنجاب، میڈیکل بورڈ کے سربراہ کو بھی آج اجلاس میں شرکت کیلئے نوٹس جاری کیے گئے۔ فریقین کو متعلقہ دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھیں۔ کمیٹی کو بورڈ کی جانب سے نواز شریف کی صحت اور عدالتی احکامات سے آگاہ کیا جائے گا۔ سیکریٹری صحت مومن آغاز اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی جانب سے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیکل بورڈ کی جانب سے نواز شریف کے فضائی سفر پر رائے دینے سے گریز کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دے چکے ہیں، جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں