ہوم   >  پاکستان

وفاقی کابینہ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

3 weeks ago

فوٹو: آن لائن

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں البتہ نیب سے این او سی ملنے کے بعد فوری کابینہ ایجنڈا میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا۔

کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور اوگرا سے متعلق معاملے پر منظوری دے گی۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی کے بورڈ ممبران کی منظوری دی جائے گی۔

سمندر پاکستانیوں کی سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالہ پر رپورٹ پیش ہوگی۔ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد اور مفاد عامہ کے نئے منصوبوں کے اسٹیٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
PM Imran Khan, Federal Cabinet, Pakistan, Nawaz Sharif, ECC, NAB, ECL