ہوم   >  پاکستان

پختونخوا حکومت نے ’ٹوائلٹ ایپ‘ تیار کرلی

4 weeks ago

خیبر پختونخوا حکومت نے پبلک ٹوائلٹ کی تلاش سے متعلق خصوصی ایپ تیار کر لی ہے جو 19 نومبر سے لانچ کی جائے گی۔

اس ایپلی کیشن کی تیاری کا اعلان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کامران بنگش نے پیر کو کیا۔

کامران بنگش کہا ہے کہ ’پبلک ٹوائلٹ فائنڈر‘ ایپ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی کاوش ہے۔ اس کے ذریعے عوام پبلک ٹوائلٹ کی موجودگی اور اس کے مقام کے بارے میں جان سکیں گے۔

کامران بنگش کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی یہ ڈیجیٹل ایپ اب باآسانی دستیاب ہوگی اور اس کا افتتاح 19 نومبر کو کیا جائے گا۔ اس ایپ سے صوبے کے عوام اور خصوصاً سیاحوں کو صحت مندانہ ماحول ملے گا اور عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دیگر صوبے چاہیں تو پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ سے متعلق معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایک ایسی موبائل اپپلی کیش ہوگی جس میں خیبر پختونخوا کے تمام پبلک ٹوائلٹس کا ڈیٹا موجود ہوگا۔ آپ کسی بھی مقام پر ایپلی کیشن کھولیں تو میپ پر آپ کے اطراف میں دستیاب ٹوائلٹس سامنے آئیں گے۔ ایپلی کیشن آپ کو یہ بھی بتاسکتی ہے کہ ان ٹوائلٹس کا فاصلہ کتنا ہے۔

علاوہ ازیں تمام ٹوائلٹس کے بارے میں معلومات بھی ایپ میں شامل کی گئی ہیں، جیسے کہ کون سا ٹوائلٹ خواتین اور کون سا مردوں کیلئے مختص ہے۔ کیا ان ٹوائلٹس میں معذور افراد کیلئے سہولت دستیاب ہے یا نہیں۔

اس ایپ سے یہ فائدہ ہوگا کہ کسی بھی نئے علاقے میں سڑک پر چلتے چلتے آپ کو ٹوائلٹ کی ضرورت محسوس ہوگی تو لوگوں سے نہیں پوچھنا پڑے گا بلکہ خود ہی معلوم کرسکیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں