ہوم   >  پاکستان

بلوچستان بھر میں نانبائیوں کی ہڑتال بدستور جاری

1 month ago

کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تندور مالکان کی آج دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے۔ تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان اب تک ریٹ فکس نہ ہو پائے۔ تندور بند ہونے سے شہروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کوئٹہ میں آج  دوسرے روزبھی تندور مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف ہڑتال جاری ہے۔

بلوچستان تندور ایسویسی ایشن  نے 20 روپے کی روٹی 25 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا مگر انتظامیہ کی جانب سے نانبائیوں کے خلاف کارروائی پر احتجاجا تندور ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں ہڑتال کردی۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں تندور بند ہونے کے باعث شہروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری کہتے ہیں کے تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ مل بیٹھ کر مسلہ حل کریں تاکہ عوام کی مشکلات ختم ہوسکیں۔

بلوچستان میں گندم کے بحران کے باعث آٹے کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ گندم کی قلت کے باعث سو کلو آٹے کی بوری 4700 سے بڑھ کر 5300  روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں