ہوم   >  پاکستان

فاروق آباد پولیس نے سکھ یاتریوں کاگمشدہ بچہ ڈھونڈ نکالا

SAMAA | - Posted: Nov 11, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 11, 2019 | Last Updated: 2 months ago

فاروق اباد پولیس نے گورد وارہ سچا سودا آئے سکھ یاتریوں کا تین سالہ گمشدہ بچہ ڈھونڈ نکالا۔

بھارتی سکھ یاتری اجیت کمار نے سیکیورٹی پر مامور ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آباد طاہر خان کو اپنے 3 سالہ بیٹے روہیت کی گمشدگی کی اطلاع دی اور بتایا کہ بچے کو پورے گوردوارہ میں تلاش کرلیا ہے تاہم وہ کہیں نہیں ملا۔

ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گمشدہ بچے کی فوری تلاش شروع کی اور کافی تگ و دو کے بعد اسے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کرلیا گیا، بچہ کسی اور فیملی کے پیچھے گوردوارہ سے باہر چلا گیا تھا۔

پولیس نے بچہ والدین کے حوالے کردیا جس انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وحوالبروقت کارروائی اور مستعدی پر پنجاب پولیس کو سراہا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
SIKH, PAKISTAN, KARTARPUR, GURDWARA SACHA SODA, FAROOQABAD, PUNJAB, POLICE, MISSING CHILD,
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube