ہوم   >  پاکستان

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ وزرات داخلہ کونہیں بھیجی، یاسمین راشد

4 weeks ago

وزیرِ صحت پنجاب یاسمین راشد کہتی ہیں کہ وزرات داخلہ نے صوبائی حکومت سے میڈیکل رپورٹ طلب کی لیکن رپورٹ ناکافی ہونے کے باعث ہم نے وزارت داخلہ کو نہیں بھیجی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ ٹیسٹ کے حوالے سے تمام تفصیل آئے گی تو وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجیں گے۔ ہم نے کوئی سیاسی دباؤ نہیں ڈالا صرف تفصیلات مانگی کیونکہ نوازشریف کے میڈیکل بورڈ کا دو لائنوں کا جواب ناکافی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ایک دو ایسے ٹیسٹ ہیں جو پاکستان میں نہیں ہوسکتے۔ ہم نے میڈیکل بورڈ کو کہا وہ کون سے ٹیسٹ ہیں جن کی وجہ سے باہر جانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بورڈ نے کہا تھا کہ یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کی ایک تاریخ ہے اور بیماری پر تو کبھی شک نہیں کیا۔ جب ہمارے پاس آئے تو نواز شریف کی طبیعت تشویشناک تھی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی ہے لیکن بیماری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو شوگر بھی تھی جو کنٹرول نہیں تھی جب کہ اسٹیرائڈز دینے سے نواز شریف کا شوگر لیول بڑھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
medical report, Yasmeen Rashid, Lahore, Health Minister, Nawaz Sharif, Interior Ministry