Thursday, July 16, 2020  | 24 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی میں نجی ٹرانسپورٹ کمپنیز بند نہیں ہوگی

SAMAA | - Posted: Nov 11, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 11, 2019 | Last Updated: 8 months ago

بس سروس کو ٹرائل بنیاد پرچلانے کی اجازت دی تھی

کراچی میں عوام کو سفری سہولیات دینے والی نجی ٹرانسپورٹ کمپنیز ايئرلفٹ اور ايس ڈبليو وی ايل کی سروس کو بند نہیں کیا جا رہا۔

سماء کے پروگرام نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے بتایا کہ نجی آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کو بند نہیں کیا جا رہا جب کہ سوشل میڈیا پر اس متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔

وزیرٹرانسپورٹ نے کہا کہ آئن لائن بس سروس کو ٹرائل بنیاد پر چلانے کی اجازت دی تھی۔ فی الحال یہ کمپنیز رجسٹرڈ نہیں ہیں اور نہ ٹیکس ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو حکومت کا قانون ہے اس پر تو سب کو چلنا ہوگا کیونکہ کاروبار چلنے کے بعد قانون پر بھی عمل کرنا ہوتا ہے۔ ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر کرنے کےلیے ديگر مملک سے رابطے ميں ہيں اور اس حوالے سے کراچی والوں کو جلد خوشخبری بھی ملے گی۔

سيکريٹری ٹرانسپورٹ سندھ محمد اختر غوری کا کہنا تھا کہ سيول اور ايئرلفٹ بند نہيں ہوگی۔ ہم نے رجسٹريشن کا نوٹس ديا تھا لیکن بند کرنے کا نہيں البتہ رجسٹريشن نہ ہوئی تو قانونی کارروائی کريں گے۔ انہوں نے يہ بھی کہا کہ جانی و مالی نقصان ہوگيا تو کون جواب دے گا۔

دوسری جانب نجی کمپنی کا کہنا ہےکہ سندھ ريونيو بورڈ ميں کمپنی رجسٹرڈ ہے اور ہم بھاری ٹيکس بھی ادا کر رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SWVL, Airlift, Karachi, transport minister, Sindh, online bus service
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube