ہوم   >  پاکستان

نوازشریف کی حالت تشویشناک ،اسٹیرائڈز بڑھانے کی تجویز

1 month ago

سابق وزيراعظم نوازشریف کي صحت پھر خراب ہوگئی ۔ ڈاکٹرز ے حالت تشویشناک قراردیتے ہوئے اسیٹرائیڈزکی مقدار فوری طور پر بڑھانے کی تجویز دے دی۔

شريف ميڈيکل سٹی ميں زيرعلاج نوازشریف کےپلیٹ لیٹس ايک بارپھرکم ہوتے ہوئے 18 ہزار کی تعداد تک پہنچ گئے۔

سمزمیڈیکل کالج میں پنجاب حکومت کي جانب سے قائم میڈیکل بورڈکے اجلاس میں نوازشریف کی نئی رپورٹس پیش کی گئيں۔

اجلاس میں شریف میڈیکل سٹی کی جانب سےپيش کی گئی رپورٹس ميں نوازشریف کوسروسز اسپتال سے ڈسچارج کرنےکےبعد کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔رپورٹس ديکھنے کےبعد سرکاری میڈیکل بورڈ نےنوازشریف کواسٹرائیڈ کی مقداربڑھانے کی تجویزدے دی۔

ڈاکٹرزکےمطابق اسٹيرائيڈزکامزید استعمال جلد شروع نہ کیا گیا تو پليٹ ليٹس خطرناک حد تک گرسکتے ہيں جس سے نواز شريف کا بيرون ملک جانا بھی مشکل ہوجائےگا۔

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی پر ڈاکٹرز کی تشویش بڑھ رہی ہے۔ ای سی ایل سے نام نہ نکلنے کے باعث سابق وزیر اعظم کی بیرون ملک روانگی تاخیرکا شکارہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹرز نے بیرون ملک روانگی کیلئے نوازشریف کو زیادہ مقدارمیں اسٹیرائیڈز دیں، انہیں بار بار زیادہ مقدار میں اسٹیرائیڈزنہیں دی جاسکتیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیر اعظم کے علاج کیلئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے اور انہیں جلد بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Nawaz sharif, critical, pml-n, maryam nawaz, nab
 
مقبول خبریں