ہوم   >  پاکستان

ڈی جی خان میں پولیس مقابلے، 6 اہلکار شہید

4 weeks ago

راجن پور کے نواحی علاقے میں پولیس وین پر فراریوں نے حملہ کرکے 5 اہلکاروں کو شہید کردیا جبکہ ڈی جی خان میں بھی پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

راجن پورمیں عربی ٹبہ روڈ پر فراری ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانے والے پولیس اہلکاروں پر حملہ ملزمان نے حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ اہلکارشہید ہوگئے۔

ڈیرہ غازی خان میں کوٹ مبارک کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان کو پولیس نے ناکے پر روکا تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا جبکہ ایک راہگیر بھی گولیوں کی زد میں آکر شہید ہوگیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان بھی مارے گئے۔ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اسد سرفراز کا کہنا ہے کہ راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری علاقوں میں پہنچ گئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں