Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بلوچستان یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس کیلئے یونیفارم لازمی قرار

SAMAA | - Posted: Nov 10, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 10, 2019 | Last Updated: 1 year ago

جامعہ بلوچستان میں طالبات کو ہراساں کرنے سے متعلق اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے آئندہ برس سے طلباء و طالبات کے لئے یونیفارم لازمی قرار دے دیا۔

جامعہ بلوچستان ہراسگی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے قواعدوضوابط میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ برس یکم مارچ سے بی ایس اور ماسڑز پروگرام کے طلباء و طالبات کے لئے یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا۔

جامعہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار طلباء و طالبات کا داخلہ یونیفارم پہننے کے ساتھ مشروط کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بغیر یونیفارم کے طلباء و طالبات کو یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اعلامیہ میں یونیفارم کی خریداری کا مخصوص مقام بھی بتایا گیا ہے۔

بلوچستان یونیورسٹی میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ کی روک تھام کے لئے یونیورسٹی اسکینڈل کی سماعت کے دوران چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال مندوخیل نے یونیورسٹی انتظامیہ کو یونیفارم لازم قرار دینے کی تجویز دی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube