Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

ڈیرہ اسماعیل خان نامعلوم دہشتگردوں فائرنگ2 اہلکارجاں بحق

SAMAA | - Posted: Nov 9, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 9, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کلاچی کے علاقہ ٹکواڑہ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار کانسٹیبل بلال اور یوسف جاں بحق ہوگئے ہیں۔

واردات کے بعد نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،سماء کے رپورٹر احمد نواز کے مطابق دونوں پولیس اہلکار ٹکواڑہ کے مقام پر قائم پولیس ناکہ بندی پر ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے کہ مسلح موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے انہیں نشانہ بنایا۔

مسلح دہشتگرد جاں بحق ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ہمراہ لے گئے ہیں۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube