ہوم   >  پاکستان

توہین عدالت کیس:فردوس عاشق اعوان کی عدالت سے تحریری معافی

4 weeks ago

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد ہائيکورٹ سے تحریری معافی مانگ لی، اپنے جواب میں ان کا کہان تھا کہ خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑتی ہوں۔

وزيراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کیس میں اسلام آباد کی عدالت عالیہ سے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگی۔

بیرسٹر قاسم نواز عباسی کے ذريعے ہائيکورٹ ميں جمع کرائے گئے جواب ميں کہا سابق وزيراعظم نواز شریف کی اپیل پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی، نہ ایسی نیت تھی، اگر مقدمے پر اثرانداز ہونے کا تاثر ملا تو اس پر بھی معافی مانگتی ہوں۔

فردوس عاشق اعوان نے يہ بھی کہا کہ ملک کی ہر عدالت اور ججز کا بے حد احترام کرتی ہوں اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہوں، توہين عدالت کيس ميں اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتی ہوں۔

چيف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے زبانی معافی کو ناکافی سمجھتے ہوئے معاون خصوصی کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدايت کی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
FIRDOUS ASHIQ AWAN, PM`s ADVISER, PTI, IHC, CONTEMPT OF COURT