ہوم   >  پاکستان

لاہور ميں زمین کےتنازعے پر فائرنگ5 افراد جاں بحق

4 weeks ago

لاہور کے علاقے باٹا پور ميں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق واقعہ آٹھ مرلہ زمين کے تنازعے پر پیش آیا۔

پوليس کے مطابق امجد نذير گروپ نے چند روز قبل ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا آج دونوں پارٹیوں نے چوکی واہگہ میں تفتیش کے لئے پیش ہونا تھا مگر راستے میں ہی مبينہ طور پر رفاقت گروپ نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے امجد ، عمران، اعجاز اور ظفر موقع پر جاں بحق ہوگئے،ایک راہگیر بھی زخمی ہوا جو اسپتال پہنچ کر جاں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کے ایک مرکزی ملزم رفاقت کو میو اسپتال سے گرفتار کرلیا، ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

دونوں گروپ ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں اور ایک ہی گاوں میں رہائش پذیر ہیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں