ہوم   > پاکستان

ہیروئن اسمگلنگ کیس: رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پھر خارج

SAMAA | - Posted: Nov 9, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 9, 2019 | Last Updated: 4 months ago

لاہور کی انسداد منشيات عدالت نے ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

 جج شاکر حسین نے رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

وکيل رانا ثنا اللہ نے موقف اپنایا کہ پاسپورٹ دینے کو تیار ہیں نام ای سی ایل پر ڈال دیں لیکن ضمانت پر رہا کریں۔

رانا ثناء اللہ کی جانب سے نئی درخواست ضمانت دائر

وکیل نے دلائل میں کہا کہ تصاویر عدالت کے کہنے پر سرکاری محکمے نے ہمیں دیں اور صرف سیف سٹی کے کیمرے کی تصویر پر عدالت نے فیصلہ نہیں کرنا۔ دس منٹ میں موقع سے کینال تک پہنچنے کی باتیں ٹرائل کی ہيں۔

بدھ 6 نومبر کو رانا ثناءاللہ کی جانب سے درخواست ضمانت دوبارہ دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گيا تھا کہ ايف آئی آر کے متن اور سيف سٹی اتھارٹی کی فوٹيج ميں تضاد ہے۔ جھوٹا مقدمہ بنا کر انہيں پھنسايا گيا۔

رانا ثناءاللہ کی پہلی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران جج کا تبادلہ ہوگيا تھا جس کے بعد ڈیوٹی جج نے سماعت کی اور درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Rana Sanaullah, pmln, bail reject, smuggling case, politics
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube