ہوم   >  پاکستان

زرداری پلی بارگین کیلئے پیسہ دینگے،شیخ رشیدکادعویٰ

2 weeks ago

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر زرداری اگلے ہفتے سے پلی بارگین کر کے پیسے دینا شروع کر دیں گے۔

لاہور میں ریلوے ہیڈکواٹرز میں اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انسانی بنیادوں پر نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا، صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ ان کے بچے، گھر، کاروبار بھی سب باہر ہے، نواز شریف کی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ فصل الرحمان غریب لوگو‍ں کو سردی میں نہ چلائیں، دھرنے میں 3 لوگ مر گئے، دھرنا دینا جیل کاٹنے سے بھی مشکل ہے، نواز شریف کو فضل الرحمان کے دھرنے سے ہٹ کر دیکھا گیا ہے۔ فضل الرحمان کے دھرنے کو جن لوگوں نے کیش کرنا تھا کرلیا۔ دو پارٹیوں نے فضل الرحمان کے دھرنے کو کیش کرنا تھا وہ کرلیا۔

 

یہ ایک سیاستدان کی جان کا مسئلہ ہے، بعض بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کا علاج پاکستان میں نہیں ہوتا۔ نوازشریف کل یا پرسوں باہر جائیں گے، وہ لوگ جو آج ڈیل یا ڈھیل کی بات کر رہے وہ سمجھیں یہ طبی مسئلہ ہے،ائیر ایمبولینس قطر میں کھڑی ہے۔

 

شہباز شریف سے متعلق انہوں نے کہا کہ امید ہے میرے دوست شہباز شریف بھی اپنے بھائی کے ساتھ جائیں گے، مگر نواز شریف کو پاکستان سے جانا ہی جانا تھا، نواز شریف کو پاکستان میں کچھ ہوتا تو حکومت کے گلے پڑ جاتا۔

 

کرتار پور کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم آج کرتار پور راہدری منصوبے کا افتتاح کریں گے، اس تاریخی اقدام سے عمران خان نے سکھ برادری کے دل جیت لیے ہیں۔

 

سابق صدر زرداری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آصف زرداری بڑے دل کا ہے، دوستوں کے ساتھ مل کر کھاتا اور کرپشن کرتا ہے۔  انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اگلے ہفتے سے پلی بارگین کر کے پیسے دینا شروع کر دیں گے۔ آصف زرداری کے سارے کیس پلی بارگین میں 3،4 ماہ کے دوران ختم ہوجائیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں