ہوم   >  پاکستان

کراچی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے سلنڈرز برآمد

1 week ago

اسکیننگ مشینوں سے چیکنگ کے دوران ممنوعہ اشیا برآمد ہوئی

کراچی کينٹ اور سٹی ریلوے اسٹيشن پر مختلف ٹرينوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے سامان سے سلنڈرز برآمد کرلیے گئے۔

ڈیوٹی پر مامور ریلوے پولیس نے اسکیننگ مشینوں سے چیکنگ کے دوران ممنوعہ اشیا برآمد کی۔

تیزگام ایکسپریس حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد70 سےزائد ہوگئی

ايس پی ريلوے کے مطابق پاکستان ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافر سے چولہا بمعہ سلنڈر برآمد ہوا جب کہ بولان میل کے مسافر کے سامان میں بھی گیس سلنڈر ملا۔ گیس سلنڈر بستروں میں چھپایا ہوا تھا۔

کینٹ اسٹیشن سے بھی مسافر سے گیس سے بھرا سلنڈر برآمد ہوا۔

ریلوے کا مسافروں کے سامان کی چیکنگ کا حکم

واضح رہے کہ تيزگام ایکسپریس حادثے کے بعد ريلوے انتظامیہ نے تمام اسٹيشنز پر سامان کی چيکنگ سخت کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

جمعرات 31 اکتوبر کی صبح تیزگام ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ رحیم یار خان کے تحصیل لیاقت پور کے قریب ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگنے سے 70 سے زائد افراد جاں بحق اور تقریباً 40 زخمی ہوگئے تھے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Gas cylinders, Karachi, Railway Station, passengers, accident, Tezgam Express, Rahim Yar Khan