ہوم   >  پاکستان

شاعرمشرق علامہ اقبال کا یومِ ولادت آج منایا جارہا ہے

2 weeks ago

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی

پاکستان بھر میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا 142 واں یومِ ولادت آج منایا جا رہا ہے۔

لاہور ميں علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جہاں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس سے پہلے یہ ذمہ داری پنجاب رینجرز کے پاس تھی۔

تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کموڈور نعمت اللہ خان نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کتاب ميں تاثرات درج کيے۔

علامہ اقبال کا کلام زمان ومکان کی قيد سے آزاد ہے۔ فلسفہ خودی ہو يا قوموں کی امامت کا فريضہ شاعر مشرق کے اشعار ميں سب کےلیے فکری سوچ کی دعوت ہے۔

انہوں نے فرد کو زندگی گزارنے کا ڈھنگ سکھايا اور قوموں کو زمانے ميں ممتاز ہونے کی تراکيب بتائيں۔ علامہ اقبال نے شاعری ميں مقصديت کی بنياد رکھی، حکمران ہوں يا عوام ان کے اشعار سب کےلیے مشعل راہ ہيں۔

علامہ اقبال کی شاعری ميں جابجا کابل، بخارا، سمرقند اور يورپ کا تذکرہ ملتا ہے۔ اپنے کلام ميں انہوں نے مشرق اور مغرب کا مثبت انداز ميں موازنہ بھی کيا۔

ڈپٹی ڈائريکٹر اقبال اکيڈمی محمد نعمان چشتی کہتے ہیں کہ علامہ اقبال نے چين سے متعلق لکھا اور خطے ميں اس کی اہميت کو بھی اجاگر کيا جو آج سب کے سامنے ہے۔

علامہ اقبال کی وم ولادت کے موقع پر اقبال منزل سیالکوٹ میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ انتظامیہ نے بھی آج عام تعطیل کر رکھی ہے۔

سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والوں نے سالگرہ کا کیک بھی کھایا۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Allama Iqbal Day, Birthday anniversary, Poet, Lahore, two nation theory