Tuesday, July 14, 2020  | 22 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

صوابی میں پولیس کا معذور شخص پر تشدد

SAMAA | - Posted: Nov 8, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 8, 2019 | Last Updated: 8 months ago

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پولیس نے شک کی بنیاد پر معذور شہری کو حوالات میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ضلع صوابی میں تھانہ کالوخان کی حدود میں چند روز قبل چوری کی واردات ہوئی تھی جس پر پولیس نے شک کی بنیاد پر پڑوس میں رہنے والے معذور نوجوان کو اٹھایا اور حوالات میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کے تشدد سے حالت غیر ہونے کے بعد معذور نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کو طبی امداد دی جارہی ہے اور تاحال گھر منتقل نہیں کیا گیا۔

نوجوان کے اہل خانہ نے پولیس تشدد کو لاقانونیت قرار دیتے ہوئے ملوث اہلکاروں اور افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈی پی او صوابی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسر جاوید اقبال کو معطل کردیا جبکہ معذوروں کے فلاح و بہبود کی تنظیم کے ضلعی صدر جان اکبر جان نے کہا ہے کہ پولیس کے خلاف کل صبح شیوہ اڈا بازار کے ختم نبوت چوک میں احتجاج کیا جائے گا۔

گزشتہ برس صوابی میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ایک شہری کو گھر کے اندر گھس کر قتل کیا تھا جس پر ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے مگر ملوث اہلکاروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube