Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

خانیوال میں سرکاری اسپتال کا سربراہ قتل

SAMAA | - Posted: Nov 8, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 8, 2019 | Last Updated: 2 years ago

پنجاب کے ضلع خانیوال میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میاں چنوں کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ( ایم ایس) ڈاکٹر مسعود اشعر کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خانیوال میں نیشنل ہائی وے پر پندرہ والا پھاٹک کے قریب 2  نقاب پوش موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں کے ایم ایس ڈاکٹر اشعر مسعود شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں پہلے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت نازک ہونے پر نشتر اسپتال ملتان ریفر کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گے۔

ڈاکٹر اشعر مسعود کار میں اپنے ڈرائیور اسلم کے ہمراہ محسن وال جارہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی اور پولیس کی نفری نے اسپتال پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube