ہوم   > معیشت

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا

1 week ago

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوگئی، فی اونس 20 ڈالر سستا ہوگیا، مقامی مارکیٹ میں بھی قیمت 600 روپے فی تولہ کم ہوگئی۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی سے 86 ہزار 750 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے سستا ہوکر 74 ہزار 374 روپے کا ہوگیا۔

رواں سال اگست میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مزید 20 ڈالر کمی کے بعد فی اونس 1463 ڈالر ہوگئی۔

رواں ہفتے عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں فی اونس 49 ڈالر کی حیرت انگیز کمی واقع ہوچکی ہے تاہم مقامی سطح پر اس کا اثر دیکھنے میں نہیں آیا، پیر تا جمعہ پاکستانی مارکیٹ میں صرف ایک ہزار روپے فی تولہ کی کمی واقع ہوئی۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 20 روپے کمی سے 1000 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 17 روپے سستی ہونے کے بعد 857 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.62 ڈالر کم ہو کر 16.93 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR