ہوم   >  پاکستان

پرویز رشید نے دھرنا ختم کرنے کا فارمولا بتادیا

2 weeks ago

کل کے دھرنے اور آج کے دھرنے میں فرق

پرویز رشید نے کہا ہے کہ اگر پرویز الہی وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ لے کرآئیں تودھرنا ختم ہوجائے گا۔

مسلم لیگ نون کےرہنماء پرویزرشید نےسماء کوخصوصی انٹرویومیں بتایا کہ دھرنے والےآئےہیں تو کچھ لے کرجائیں گے،2014 کے دھرنے اور آج کے دھرنے میں فرق ہے،پرویزالہٰی عمران خان کا استعفیٰ لےآئیں تودھرنا ختم ہوجائے گا۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ پرویز الہٰی کو پہلے ڈاکو،اب صادق سمجھنا خان صاحب کا یوٹرن ہے،عمران خان نے پرویز خٹک سمیت تمام پرانے ساتھیوں کو پیچھے کردیا ہے، ضرورت کے وقت کسی کو بھی اپنا بڑا بنا لیناعمران خان کی روش ہے۔

پرویزرشید کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ نے پاکستان کووحدت میں پرو دیا ہے، دھرنے نے پاکستان میں پیدا انتشار کو اتحاد میں تبدیل کردیا ہے۔

شریف خاندان سے متعلق انھوں نے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کی متحرک سیاست کا انحصار اُن کی صحت پر ہے، مریم نواز نے تمام المیوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں