Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کااستعفیٰ،نئےانتخابات ممکن نہیں،اعظم سواتی

SAMAA | - Posted: Nov 8, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 8, 2019 | Last Updated: 12 months ago

ملک کسی افراتفری کامتحمل نہیں ہوسکتا

وفاقی وزیرپارلیمانی اموراعظم سواتی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ دھرنے کا مسئلہ پُرامن طور پر حل ہونے کا یقین ہے، وزیراعظم کا استعفیٰ اور نئے انتخابات ممکن نہیں،ایسےمطالبات غیر آئینی ہیں۔

سماء سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے اردگرد وہ لوگ ہیں جو نیب کو مطلوب ہیں، پرویزالہی حکومت کے اتحادی ہیں، اُنہیں وزیراعظم کا مکمل اعتماد حاصل ہے،مذاکراتی کمیٹی اپنا کام کررہی ہے، چوہدری برداران مثبت کردار ادا کررہے ہیں،اُمید ہے مثبت حل نکلےگا۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت کسی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا،مولانا کے اردگرد وہ لوگ ہیں جو نیب کو مطلوب ہیں،کہیں ایسا تو نہیں یہ دھرنا لوٹ کا مال بچانے کیلئے دیا جارہا ہے۔

انھوں نے تشویش ظاہر کی کہ کرپشن کےخلاف بات ہوتی ہے تو یہ صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube