Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ بابا گورو نانک کے ماڈل کا معائنہ

SAMAA | - Posted: Nov 8, 2019 | Last Updated: 12 months ago
Posted: Nov 8, 2019 | Last Updated: 12 months ago

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب میں بننے والی بابا گورو نانک یونیورسٹی کے ماڈل کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ کو یونیورسٹی کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفت گو میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بابا گورو نانک یونیورسٹی کا منصوبہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یونیورسٹی کی تعمیر کے منصوبے پر 6 ارب روپے لاگت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ننکانہ صاحب اور گرد و نواح کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے لاہور اور دیگر شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بابا گورو نانک یونیورسٹی کا ماڈل 9 نومبر کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں رکھا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube