ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم کونوازشریف کےبیرون ملک جانے پرکوئی اعتراض نہیں،نعیم الحق

2 weeks ago

تمام رپورٹس ہمارے پاس ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزيراعظم عمران خان کو نوازشریف کے باہرجانےپرکوئی اعتراض نہیں،نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ آج ہی ہونا چاہیے۔

سماء سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان کو نوازشریف کے باہرجانےپرکوئی اعتراض نہیں، نوازشریف کوباہربھجوانےکےحوالےسےحکومت فیصلہ کرچکی تھی کیوں کہ وہ سخت بیمار ہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف بے شک لندن جا کرعلاج کروائیں،ہماری دعائیں ساتھ ہیں، ان کی بیماری سے متعلق تمام رپورٹس ہمارے پاس ہیں۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہ خوشی ہے وہ باہرجائیں اورصحت یاب کو ہوکرواپس آئیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں