Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

اليکشن ہوں گے اور ضرور ہوں گے،خواجہ آصف

SAMAA | - Posted: Nov 8, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 8, 2019 | Last Updated: 11 months ago

جمہوريت کا بيڑہ غرق ہوگا

قومی اسمبلی کے رکن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوريت کا بيڑہ غرق ہوگا،اس کی کوئی فکرنہيں ہے، اليکشن ہوں گے اور ضرور ہوں گے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کل ايوان ميں جو ہوا، پارليمانی تاريخ کا سياہ دن تھا،جمہوريت کا بيڑہ غرق ہوگا، اس کی کوئی فکر نہيں ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی کردار ادا کرنا ہے تو جمہوريت کيلئے ادا کريں۔

حکومتی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پرويز الہی کہتے ہيں کہ کميٹی ميں وزيراعظم کو مطالبات بتانے کی جرات نہيں، ايسے لوگ اپنے ليڈر کو گالياں پڑواتے ہيں،ايسے لوگ دوست نہيں دشمن ہيں،ان کے اوپر چھت گرے گی تو پتہ چلے گا۔ خواجہ آصف نے سوال کیا کہ ہم حساب دے سکتے ہيں تو يہ کيوں نہيں حساب ديتے، اليکشن ہوں گے اور ضرور ہوں گے،آپ کو وہ نہيں پتہ جو ہميں معلوم ہے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وفاقی وزیرمراد سعيد نے بھی کرارا جواب ديا اور کہا کہ خود کو لبرل کہنے والے آج دھرنے والوں کا ساتھ دے رہے ہيں۔انھوں نے کہا کہ کرپشن والوں کی سياست کا خاتمہ ہوگا،خواجہ آصف بیرون ملک اقامے پر نوکری کرتے تھے،خود کو لبرل کہنے والے آج مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔

مراد سعيد نے پرعزم لہجے میں کہا کہ يہ ملک رہے گا اورجمہوريت بھی رہے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Parliament,National Assembly,Elections,Imran Khan,PML N
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube