ہوم   >  پاکستان

جمائما نے پاکستانیوں کو نیا موضوع فراہم کردیا

1 month ago

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ طلاق کے بعد اپنے وطن واپس جا چکی ہیں لیکن پاکستان سے ان کا تعلق ختم نہیں ہوا۔ حالات حاظرہ پر گہری نظررکھنے والی جمائما سوشل میڈیا کے ذریعے کسی نہ کسی طورمختلف معاملات سے جڑی رہتی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پرجمیعت علمائے اسلام (ف ) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی جس میں وہ ایک ٹی وی ٹاک شو کے دوران میزبان کی جانب سے “وکی لیکس” سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں وکی کو جمائما کا کزن قرار دے دیتے ہیں۔

شادی اور طلاق سے متعلق جمائما گولڈ اسمتھ کی دلچسپ ٹویٹ

 

بعد ازاں مفتی کفایت اللہ اے آروائی کے ٹاک شو ” الیونتھ آور” میں شریک ہوئے تو میزبان وسیم بادامی نے ان سے استفسار کیا،حیرت انگیز طور پرمفتی صاحب اپنے جواب پر ڈٹے رہے اور کہا کہ وکی لیکس ، جمائما ، عمران خان گولڈ اسمتھ اور ہنری کسینجر یہ ایک ہی ایجنڈے کے پرزے ہیں۔

میزبان نے استفسارکیا کہ آپ نے تحقیق کے بغیر کسی کو کیسے کزن بنادیا، وکی نام کو کوئی کردار وجود ہیں نہیں رکھتا۔  بعد ازاں وسیم بادامی نے ٹوئٹرپر یہ ویڈیو شیئر کی جس پرجمائما کا ردعمل بھی سامنے آیا اور اس معاملے کو مزید شہرت ملی۔

جمائما نے اپنی ٹویٹ میں طنزا لکھا کہ “وکی لیکس ایک یہودی اور صیہونی ایجنٹ تھا، جیسے کہ اس کی کزن جمائما گولڈ اسمتھ، ہنری کیسنجر اور عمران خان ہیں”۔

ایک اور ٹویٹ میں جمائما نے لکھا کہ ” انتظار کیجئے جب تک وہ میرے دوسرے کزن پاناما لیکس اور وکی پیڈیا کا پتہ لگاتے ہیں “۔

جمائما کے ٹویٹ کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین کوتجزیے و تبصرے کیلئے ایک نیا موضوع ہاتھ آگیا۔ ہرایک نے اپنی سیاسی وابستگی، مخالفت یا ذاتی پسند وناپسند کو مدنظررکھتے ہوئے اس کارخیر میں حصہ ڈالا اور جسے جو سمجھ آیا لکھ ڈالا۔

 

 

سال 1995 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے عمران خان اورجمائما گولڈ اسمتھ کی راہیں 2004 میں جدا ہو گئی تھیں لیکن شادی کے بعد حائقہ کا اسلامی نام پانے والی جمائما نے طلاق کے بعد بھی اپنے نام کے ساتھ لفظ ’’خان‘‘ جوڑے رکھا۔ شاید دلی وابستگی کے باعث ہی وہ ہر مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیتی آئی ہیں۔

عمران خان کیلئے جمائما کے بھائی کے پیغام نے طوفان کھڑا کردیا

 

یاد رہے کہ وکی لیکس نامی ویب سائٹ کے بانی جولین اسانج ایک آسٹریلوی نژاد ایڈیٹر، پبلشر اور ایکٹوسٹ ہیں جو2006 میں وکی لیکس کے باقاعدہ آغاز سے اب تک ہزاروں خفیہ دستاویزات شائع کر کے مشہور ہوئے۔ ان میں فلم انڈسٹری سے لے کر قومی سلامتی اور جنگوں تک سے متعلق رازشامل ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Jemima goldsmith, imran khan, WikiLeaks, Mufti Kifayatullah , PTI