ہوم   >  پاکستان

ویڈیو: موٹر نہ چلانے پر باپ کا بیٹی پر تشدد

2 weeks ago

لاہور میں ایک شخص نے پانی کی موٹر نہ چلانے پر جوان بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ لڑکی نے کہا ہے کہ والد اور بہن بھائی اکثر مارتے رہتے ہیں۔

بدھ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ادھیڑ عمر شخص پانی کی موٹر نہ لگانے کی وجہ سے ایک لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ویڈیو کی تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ یہ لاہور کی ہے اور واقعہ گلبرگ میں ایک گھر کے اندر پیش آیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کی عمر 20 سال کے لگ بھگ ہے۔ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں اس نے کہا کہ یہ معمول کی بات ہے اور میرے والد سمیت دیگر بہن بھائی روزانہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر تشدد کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی نے متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ جلد کارروائی کریں گے۔

نوٹ: ایڈیٹوریل پالیسی کے مطابق ویڈیو پوسٹ نہیں کی جاسکتی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں