Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

سندھ بھر کےکالج اساتذہ کااحتجاج دوسرے روزبھی جاری

SAMAA | - Posted: Nov 7, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 7, 2019 | Last Updated: 9 months ago

مطالبات پورے نہ ہونےپر وزيراعلیٰ ہاؤس کيطرف مارچ کی دھمکی

سندھ بھر سے مزيد قافلے آنے کے بعد آج پھر وزيراعلیٰ ہاؤس کيطرف مارچ کی دھمکی دے دی۔

ترقی نہ ملنے پر سندھ بھر کے کالج اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پوليس تشدد کے باوجود مظاہرين کے حوصلے پست نہ ہوئے۔

نو سال سے ترقی نہ ملنے پر کراچی پريس کلب کے باہر سراپا احتجاج کالجز کے اساتذہ ڈٹ گئے اور گزشتہ روز ہونيوالے پوليس کريک ڈاؤن کی مذمت کی۔

سندھ بھر سے مزيد قافلے آنے کے بعد ٹيچرز ايسوسی ايشن نے خبردار کرديا کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر وزيراعلیٰ ہاؤس جائيں گے۔

رہنما ٹيچرز ايسوسی ايشن انورمنصور کا کہنا تھا کہ کالج اساتذہ کے احتجاج کے باعث تدريسی عمل بھی شديد متاثر ہے تاہم مظاہرين کا کہنا ہے کہ اُن کا مقصد بائيکاٹ ہرگز نہيں، خواتين ٹيچرز سے بدسلوکی کے بعد اساتذہ کا غصہ مزيد بڑھ گيا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube