محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں سردی کی لہر آگئی ہے اور آج سے موسم ہلکا ٹھنڈا رہے گا، سمندری طوفان ماہا کمزور ہوکر ہوا کے کم دباؤميں تبديل ہوگيا ہے جبکہ خلیج بنگال میں پھر ایک نیا طوفان اٹھنے کی اطلاع آ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعرات کو بتایا ہے کہ خليج بنگال ميں بننے والا ہوا کا کم دباؤطوفان ميں تبديل ہورہا ہے۔ نئے طوفان کو بلبل کا نام ديا گيا ہے،بلبل کا نام پاکستان کا تجويز کردہ ہے اور اس کا رخ مشرقی بھارت اور بنگلہ ديش کی جانب ہوگا۔
کراچی سےمتعلق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی ميں سردی کی لہر آگئی ہے اور آج سے موسم ہلکا ٹھنڈا رہے گا۔ دن ميں درجہ حرارت 31 سے33 ڈگری تک رہے گا۔ رات کا درجہ حرارت 21 سے23 ڈگری تک رہے گا۔