Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

فوج کاسیاست یادھرنے سے کوئی تعلق نہیں، آصف غفور

SAMAA | - Posted: Nov 6, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 6, 2019 | Last Updated: 12 months ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کرتار پور کوريڈور کو کشمير کے ساتھ منسلک کرنا درست نہيں، سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا احترام کيا جائے، انہيں سياست ميں نہ گھسيٹا جائے، دھرنا یا مارچ سیاسی معاملہ ہے، فوج غیر جانبدار ادارہ ہے، اس کا دھرنے سے کوئی تعلق نہیں۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے نجی ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے کرتارپور راہداری، دھرنے اور الیکشن میں فوج کے کردار سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کو کشمير سے منسلک کرنا درست نہيں ، بھارت سے آئے ياتری عبادت گاہ سے باہر نہيں جاسکيں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سکھ یاتریوں کی پرمٹ کے ذريعے پاکستان میں انٹری ہوگی، سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا احترام کيا جائے، انہیں سياست ميں نہ گھسيٹا جائے۔

ميجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہيں کرسکتے، فوج ملک کے دفاع ميں مصروف ہے، الزام تراشيوں کا جواب نہيں دے سکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فوج کا دھرنے سے کوئی تعلق نہيں، فوج غيرجانبدار ادارہ ہے، 2014ء کے دھرنے ميں بھی فوج نے حکومت کا ساتھ ديا تھا اور اہم عمارات کی سيکيورٹی سنبھالی تھی۔

دھرنے کے باعث کشمیر کا معاملہ پس پشت جانے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مظلوم کشميريوں کی حمايت سے پيچھے نہيں ہٹ سکتے، دھرنے کی وجہ سے میڈیا کا فوکس ہٹا ہے، ہم ڈٹے ہوئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ اپنی خواہش پر نہيں، اداروں کے طلب کرنے پر فوج انتخابی ڈيوٹياں انجام دیتی ہے، حکومت نہيں بلائے گی تو فوج نہيں جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
AZADI MARCH, JUIF, PTI, PMLN, PPP, FAZLUR REHMAN, BILAWAL BHUTTO ZARDARI, SHEHBAZ SHARIF, NAWAZ SHARIF, IMRAN KHAN, PM, ECP, OPPOSITION REHBAR COMMITTEE, RIGGING, ISPR, MEJOR GENERAL ASIF GHAFOR, KARTARPUR CORRIDOR, INDIA, KASHMIR, MILITARY,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube