Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

عثمان ڈار کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق

SAMAA | - Posted: Nov 6, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 6, 2019 | Last Updated: 11 months ago

پختونوں سے متعلق ’نسلی امتیاز‘ پر مبنی بیان دینے پر سینیٹر روبینہ خالد نے تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کے خلاف سینیٹ کے سیکریٹری کو خط لکھ دیا ہے۔

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی سینیٹر روبینہ خالد نے سیکریٹری سینیٹ کے نام خط لکھ کر کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ایک ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں پختونوں کے خلاف گفتگو کی جس سے ایک طرف پختون کمیونٹی کے جذبات مجروح ہوئے تو دوسری طرف بطور خیبر پختونخوا کی نمائندہ میرا استحقاق مجروع ہوا ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے سینیٹ کے سیکریٹری سے مطالبہ کیا کہ سینیٹ رول کے شق 70 کے تحت معاملہ استحقاق کمیٹی کو ارسال کیا جائے۔

دو روز قبل ایکسپریس ٹی وی کے پروگرام ’ٹو دی پوائنٹ‘ میں میزبان منصور علی خان نے عثمان ڈار سے پوچھا کہ حکومت مظاہرین کو مطمئن کرنے کے لیے انہیں کیا دے سکتی ہے۔

اس سوال کے جواب میں عثمان ڈار کہ ’ان (دھرنے کے شرکاء ) کے ساتھ بھی ویسا ہی ہوگا جس طرح اکثر گلی محلوں میں پٹھان آتے ہیں اورآخرمیں 500 روپے والا کمبل 50 روپے میں دے کر چلے جاتے ہیں۔‘

 

اس جملے پر پروگرام میں شریک لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کی مذمت کرتی ہوں۔ ہم سب پاکستانی ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں کہ محب وطن کا کارڈ عمران خان صرف اپنے لیے استعمال کریں، ایسے الفاظ کا استعمال مناسب نہیں۔ حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر پر بھی مذکورہ کلپ شیئر کرتے ہوئے عثمان ڈار کے الفاظ کی مذمت کی۔

پروگرام کی تیسری مہمان جے آئی یو (ف) کی نعیمہ کشور نے بھی اس پر آواز اٹھائی جس پرمیزبان منصورعلی خان نے کہا کہ قومیت کی بات نہ کریں۔ دونوں خواتین اعتراض کر رہی ہیں تو بہتر ہوگا کہ آپ اپنے الفاظ واپس لے لیں۔

سوشل میڈیا پراس پروگرام کا ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد پشتون قوم سے متعلق ایسے ریمارکس پر صارفین نے عثمان ڈار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی سوچ پرغم وغصے کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر ’شیم آن عثمان ڈار‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

بعد ازاں عثمان ڈار نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ’مشروط معافی‘ مانگتے ہوئے لکھا کہ ’اگر‘ میرے کسی جملے سے پختون بھائیوں کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس پرمعذرت خواہ ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube