Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

جیکب آباد میں پسند کی شادی جرم بن گئی

SAMAA | - Posted: Nov 6, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 6, 2019 | Last Updated: 2 years ago

جیکب آباد میں پسند کی شادی پر لڑکی کے ورثاء کی سول کورٹ کے باہر فائرنگ، دولھے کا ساتھی قتل، ایک راہگیر اور اہلکار زخمی ہوگئے۔

کچھ عرصہ قبل صدام جکھرانی کی جانب سے کھوسو برادری کی لڑکی سویرا کھوسو کو پسند کی شادی کے غرض سے گھر سے فرار کروایا اور کورٹ پہنچ کر شادی کرلی، لڑکی کے ورثاء نے جکھرانی برادری کے افراد پر اغوا کا مقدمہ درج کروا لیا۔

ادہر سول کورٹ میں ضمانت کے لئے لڑکی اور لڑکے کو عدالت میں پیش کیا گیا تو کورٹ کے باہر لڑکی کے ورثاء نے حملہ کرکے شدید فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں لڑکے کا ساتھی آصف جکھرانی موقعہ پر ہی ہلاک ہوگیا اور کورٹ گیٹ پر کھڑا پولیس اہلکار اور ایک راہگیر ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، زخمیوں اور لاش کو سول ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے پانچ میں سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube