کراچی ایئرپورٹ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے 5 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔
ایئرپورٹ پولیس کے مطابق ملزمان پی آئی اے کے ملازمین ہیں جنہوں نے مسافروں کا سامان چوری کیا تھا۔
ملزمان نے پشاور جانے والی خاتون کے زیورات اور نقدی چوری کیے تھے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان سے چوری کیا گیا سامان برآمد کرلیا۔