ہوم   >  پاکستان

رانا ثناء اللہ کی جانب سے نئی درخواست ضمانت دائر

1 month ago

ٖفوٹو: آن لائن

ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ن لیگ کے رہنماء رانا ثناءاللہ نے نئی درخواست ضمانت دائر کر دی۔

بدھ 6 نومبر کو رانا ثناءاللہ کی جانب سے انسداد منشیات کی عدالت میں درخواست ضمانت دوبارہ دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گيا کہ ايف آئی آر کے متن اور سيف سٹی اتھارٹی کی فوٹيج ميں تضاد ہے۔ جھوٹا مقدمہ بنا کر انہيں پھنسايا گيا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ فوٹیج اور دیگر شہادتیں آنے سے اے این ایف کا موقف غلط اور رانا ثناءاللہ کا موقف درست ثابت ہوا۔

ایف آئی آر کے مطابق رانا ثناءاللہ کو 3 بج کر 25 منٹ پر ٹول پلازہ پر روکا گيا جس دوران برآمدگی کا عمل اور لڑائی جھگڑا ہوا لیکن دوسری فوٹیج میں ان کی گاڑی 3 بج کر 35 منٹ پر 14 کلومیٹر دور کینال روڈ پنجاب یونیورسٹی پہنچ چکی تھی۔

رانا ثناءاللہ کی پہلی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران جج کا تبادلہ ہوگيا تھا جس کے بعد ڈیوٹی جج نے سماعت کی اور درخواست ضمانت خارج کر دی۔

انسداد منشیات کی عدالت میں اب نئے جج شاکر حسین کی تقرری ہو چکی ہے جو 8 نومبر کو اپنا چارج سنبھالیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Rana Sanaullah, Smuggling case, Lahore, bail plea, ANF, drugs, pmln