Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

نواز شریف گھر پر ہی زیر علاج رہیں گے

SAMAA | - Posted: Nov 6, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 6, 2019 | Last Updated: 11 months ago

نوازشریف کی5ماہ29روزبعد گھرواپسی

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لاہور کے سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر ہی زیر علاج رہیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو 16 روز علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ نواز شریف اپنی ذاتی گاڑی میں والدہ شمیم اختر، مریم نواز اور شہباز شریف کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے۔ دوسری جانب مریم نواز کو روبکار جاری ہونے پر رہا کر دیا گیا۔

گاڑی کے ساتھ ایمبولینس بھی گاڑی کے ساتھ روانہ ہوئی، جس میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ روانہ ہوئے۔ نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس بھی ڈاکٹر عدنان کے حوالے کردی گئی ہیں۔

 

نواز شریف کی سروسز اسپتال سے منتقلی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اسپتال کے باہر موجود تھی، جنہوں نے نواز شریف کی اسپتال سے باہر آمد پر پھول نچھاور کیے اور نعرے لگائے۔ نواز شریف اسپتال کی عمارت سے نکل کر خود چل کر باہر آئے اور ایمبولینس میں بیٹھے۔

 

اس سے قبل خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو براستہ رنگ روڈ شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کے مزید دیگر ٹیسٹ ہونگے۔ تاہم اب سابق وزیراعظم کی طبعیت کے پیش نظر گھر میں بھی ہی آئی سی یو یونٹ قائم کردیا گیا ہے ، جہاں ڈاکٹرز 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔

 

رائے ونڈ میں نواز شریف کی متوقع آمد کے سبب سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ جب کہ شریف میڈیکل سٹی اسپتال کی جانب بھی غیر متعلقہ گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت سے رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، جیل عملے نے اسپتال جا کر مریم نواز سے دستخط کروائے۔ انہیں چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت ملی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube