Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

اقوام متحدہ: اکرم منیر نے سفارتی اسناد پیش کردیں

SAMAA | - Posted: Nov 6, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 6, 2019 | Last Updated: 12 months ago

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے سیکریٹری جنرل کو سفارتی اسناد پیش کردیں۔

سفارتی اسناد پیش کرنے کی تقریب اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز نیویارک میں ہوئی۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتو نیو گوتیریز کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ایک اہم رکن ہے، پاکستان کے نئے مندوب کا استقبال کرکے خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ منیر اکرم پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنائيں گے۔

 

واضح رہے کہ منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی جگہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں تعینات کیا گیا ہے۔ منیر اکرم سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بھی سال 2002 سے 2008 تک اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

 

سال 2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کروانے کے معاملے پر منیر اکرم کے پیپلز پارٹی سے اختلافات پیدا ہو گئے تھے جس کے بعد انھیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ منیر اکرم نے 1967ء نے پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔ وہ برسلز اور ٹوکیو سمیت کئی ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

 

ملیحہ لودھی کو دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے فروری 2015 میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔ ملیحہ لودھی سنہ 1994 سے 1997 اور پھر سنہ 1999 سے 2002 تک دو بار امریکا میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔

ملیحہ لودھی کی تبدیلی کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد حکومتی حلقوں میں ملیحہ لودھی کی تعریف کی گئی، جب کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی اپنی ٹویٹ میں عمران خان کے اس دورے کی ’کامیابی‘ کا سہرا بھی ملیحہ لودھی کے سر باندھا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube