ہوم   > پاکستان

کراچی: چپ تعزیہ کا جلوس اختتام پذیر

SAMAA | - Posted: Nov 6, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 6, 2019 | Last Updated: 4 months ago

کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر کھارادر میں اختتام پذیر ہوگیا۔

کراچی میں ایام عزا کے آخری روز کی مناسبت سے چپ تعزیہ کا جلوس صبح برآمد ہوا۔ اس سے قبل نشترپارک میں چپ تعزیہ کی مرکزی مجلس بھی منعقد ہوئی۔ چپ تعزیہ کا جلوس کھارادر میں واقع قدیم امام بارگاہ حسینيہ ایرانیاں پر اختتام پزیر ہوا۔

 

ایک جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو روایتی راستوں ، پرانی نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، تبت سینٹر، عید گاہ، لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتے ہوئے اپنی منزل امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پہنچا۔ دوسرا جلوس رضویہ سے برآمد ہوا، جو لسبیلہ، پرانا لیاقت آباد، جیل روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن کواٹرز پر اختتام پذیر ہوا۔

کراچی: میٹروپول پر50سال پرانی سڑک ٹوٹ گئی،ٹریفک جام

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے اطراف پوليس کی بھاری نفری تعينات کی گئی۔ جلوس کی گزر گاہوں اور اطراف کی سڑکوں کو کنٹینرز، بسیں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر کے سیل کیے گئے۔

 

جلوس کے موقع پر کراچی سميت سندھ بھر ميں موٹر سائيکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔ جلوسوں کی سیکیورٹی پر 8 ہزار 314افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

 

پولیس کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری بھی جلوس کے ساتھ گزر گاہ پر موجود رہے گی۔ بلند عمارتوں پر اسنائپر شوٹرز تعینات ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جلوس کے روٹ کی سویپنگ کر رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube