Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں سردی آرہی ہے،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Nov 5, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 5, 2019 | Last Updated: 11 months ago

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان ماہا کراچی سے675 کلوميٹر دور ہے۔ کراچی ميں7 نومبر سے جزوی سردی کی لہر داخل ہورہی ہے، سردی کی اس لہر کے دوران درجہ حرارت18 سے20 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

چيف ميٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ ماہا طوفان کے گرد 160سے180 کلوميٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائيں چل رہی ہيں،طوفان ماہا کا رُخ مشرق کی جانب ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے مزید بتایا کہ طوفان کل بروز بدھ کی رات  بھارتی گجرات کی جانب جائے گا،آج شام سے طوفان ماہا کی شدت میں کمی آئے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہر ميں7 نومبر سے جزوی سردی کی لہر داخل ہورہی ہے، سردی کی اس لہر کے دوران درجہ حرارت18 سے20 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Karachi,Met Office,Weather,Winter
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube