Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

SAMAA | - Posted: Nov 5, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 5, 2019 | Last Updated: 12 months ago

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں آزادی مارچ سے نمٹنے کے اقدامات اور ملک میں امن وامان کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کابينہ اجلاس سے پہلے حکومتی مذاکراتی کميٹی سے ملاقات بھی کريں گے۔ مذاکراتی کمیٹی آج صبح 11 بجےعمران خان سے ملاقات کرے گی۔ وفاقی کابینہ آزادی مارچ سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔

کابینہ کو کرتارپور منصوبے کے افتتاح کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس 8 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہوگا۔ وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube