Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ناظم آباد، لیاقت آباد میں تجاوزات مسمار

SAMAA | - Posted: Nov 4, 2019 | Last Updated: 12 months ago
Posted: Nov 4, 2019 | Last Updated: 12 months ago

نوٹس نہیں ملا، دکانداروں کا شکوہ

کراچی میں انسداد تجاوزات سیل ایک بار پھر ایکشن میں آگیا۔ ناظم آباد اور لیاقت آباد میں دکانوں کے آگے قبضہ واگزار کرا دیے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شعبہ انسداد تجاوزات نے شہر میں دوبارہ کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لیاقت آباد اور ناظم آباد میں دکانوں کے اضافی حصوں کو مسمار کردیا۔

انتظامیہ نے دکانداروں پر واضح کردیا کہ حکام نظر رکھیں گے۔ تجاوزات دوبارہ قائم نہ کی جائیں۔

ناظم آباد کے دکانداروں نے شکوہ کیا کہ انہیں کارروائی سے پہلے نوٹس نہیں ملا۔ انسداد تجاوزات سیل نے کارروائی کے دوران کئی پتھارے بھی قبضے میں لے لیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube