Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سمندری طوفان کراچی سے 770 کلومیٹرکی دوری پر

SAMAA | - Posted: Nov 4, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 4, 2019 | Last Updated: 12 months ago

بحیرہ عرب میں بنے والا رواں سال کا چوتھا طوفان ماہا مزید شدت اختیار کرنے لگا۔

محکمہ موسميات کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے 770 کلومیٹر کے فاصلے پر آگيا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے سماء کو بتايا کہ طوفان ماہا سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں تاہم 6 نومبر کو اونچی لہريں بن سکتی ہيں۔

طوفان کے گرد ہوا کی رفتار 160 سے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

ماہا مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھے گا اور بھارتي گجرات کے شمال مشرق سے اپنا رخ بدلے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آج شام تک مزید شدت اختیار کرے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube