ہوم   >  پاکستان

کینیڈا سے پاکستان جانے والی پرواز حادثے سے بچ گئی

2 weeks ago

.

قومی ایئر لائن کی ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز حادثے سے بچ گئی۔ پرواز کو واپس ٹورنٹو اتار لیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹورنٹو ايئرپورٹ حکام نے پرواز کی ہنگامی لينڈنگ کرائی۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ اُڑان بھرتے ہی پرواز ميں فنی خرابی پيدا ہوئی۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارے کا عملہ اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

 

قومی ایئرلائن کی پرواز 784 کراچی کيلئے روانہ ہوئی تھی۔ مکمل کلیرنس کے بعد پرواز کو کل کراچی کیلئے روانہ کردیا جائے گا۔ مقامی افراد کو واپس بھیجنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے فری ٹیکسی سروس فراہم کی گئی، جب کہ دیگر مسافروں کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔

 

حکام کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کے انجن اور پروں میں مسئلہ سامنے آیا ہے، جسے ٹھیک ہونے میں ایک دن لگے گا۔ مسافروں کے مطابق طیارے کے عملے نے انہیں ایک گھنٹے تک جہاز کے اندر ہی حبس میں رکھا، جس پر احتجاج بھی کیا گیا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں