Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

اسحاق ڈار کو انٹرپول سے کلین چٹ مل گئی

SAMAA | - Posted: Nov 4, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 4, 2019 | Last Updated: 2 years ago

سابق وزير خزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول سے کلين چٹ مل گئی ہے۔ انٹرپول نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی درخواست رد کردی۔

پاکستان کی وزارت داخلہ نے انٹرپول سے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم انٹر پول نے یہ درخواست رد کردی۔ اسحاق ڈار کی طرف سے فراہم کردہ شواہد کو انٹرپول نے قبول کرلیا۔

 

پاکستانی وزارت داخلہ کی درخواست رد ہونے کے بعد انٹرپول کی تمام بیوروز کو اسحاق ڈار کی ڈیٹا فائلز حذف کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ درخواست رد ہونے پر سما سے خصوصی گفتگو میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ چند افرا داور پی ٹی آئی حکومت نے مجھے سیاسی جبر کا نشانہ بنایا۔ جے آئی ٹی کی غلط بیانی کے سبب ناانصافی کی راہ ہموار ہوئی۔

انٹر پول کی جانب سے ریفرنس لیٹر نمبر ایل اے /72615-260 بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ اسحاق داڑ کا نام ہر طرح کے ریڈ وارنٹ سے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے ریفرنس لیٹر میں اسحاق داڑ کی تاریخ پیدائش بھی درج ہے۔

 

اسحاق داڑ کے حق میں انٹر پول کی جانب سے یہ ریفرنس لیٹر فرانس کے شہر لیون سے جاری کیا گیا۔ اسحاق داڑ کا نام خارج کرنے سے متعلق فیصلہ انٹر پول کے کمیشن فار دی کنٹرول آف انٹر پول کے 109 ویں سیشن میں کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube