Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کرتار پور راہداری پر تمام کام مکمل ہوگیا

SAMAA | - Posted: Nov 3, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 3, 2019 | Last Updated: 12 months ago

وزیراعظم عمران خان نے ریکارڈ مدت میں کرتارپور راہداری پر کام مکمل کرنے پر حکومت کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کی مذہبی اور تاریکی عبادت گاہ گرد وارہ دربار صاحب کرتارپور کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر حکومت کو مبارک باد پیش کی ہے۔

 

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرتار پور میں سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، حکومت کو مبارک باد دیتا ہوں کہ بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ پر انہوں نے ریکارڈ مدت میں تعمیر کا کام مکمل کیا۔

واضح رہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سکھ یاتریوں کو لانے والے روٹ کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، جس کی وجہ سے رات میں یہ انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔کرتار پور پر سکھ یاتریوں کو لانے کیلئے بس ٹرمینل بھی بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتارپورراہداری منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

بھارت سے آنے والے سکھ یاتری گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ گئے ہیں۔ تمام یاتری سری پنجہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے اور پھر صبح ڈیرہ صاحب لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

قبل ازیں حکومت پاکستان نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانگ کے 550 واں جنم دن کے موقع پر 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ بھی جاری کیا تھا جس کے ایک رُخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے، جب کہ دوسرے رُخ پر سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر کندہ تھی۔ 50 روپے مالیت کے یادگاری سکے پر گرونانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ بھی درج تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube