ایبٹ آباد میں کوسٹر الٹنے کے نتیجے میں 15 خواتین سمیت 26 مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے نتھیا گلی بٹنگی موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کوسٹر الٹ گئی، واقعے میں 15 خواتین سمیت 26 مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔