ہوم   > پاکستان

جماعت اسلامی اپوزیشن کے آزادی مارچ کا حصہ کیوں نہیں؟

SAMAA | - Posted: Nov 2, 2019 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Nov 2, 2019 | Last Updated: 7 months ago

وزیراعظم عمران خان کی حکومت کیخلاف اپوزیشن کی 9 جماعتیں کمر بستہ ہیں اور اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں سراپا احتجاج ہیں، لیکن جماعت اسلامی جو اکثر مواقع پر جے یو آئی کی حلیف رہی ہے، آزادی مارچ جو اب ایک دھرنے کی صورت اختیار کر گیا ہے میں شامل نہیں۔

سماء نے اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء لیاقت بلوچ سے گفتگو کی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت اس قسم کے احتجاج کیلئے موزوں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوںکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ایک نازک دور سے گزر رہے ہیں، اس لئے یہ وقت کشمیریوں کی مدد کیلئے راہیں تلاش کرنے کا ہے نہ کہ اس قسم کے احتجاج کا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کہ ایسے موقع پر قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ جمہوریت اور قومی سلامتی کیلئے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک آمرانہ روش پر گامزن ہیں اور اپوزیشن کے احتجاج کے موقع پر جلتی پہ تیل کا کام کررہے ہیں، جس سے تلخیاں بڑھیں گی اور خدشہ ہے کہ اس سے کوئی تیسری قوت فائدہ نہ اٹھا لے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
AZADI MARCH, IMRAN KHAN, PTI, PERVAIZ KHATTAK, FAZLUR REHMAN, JUIF, PM, ARMY, PMLN, PPP, JAMAAT-E-ISLAMI, LIAQUAT BALOCH
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube