کسٹم حکام نے جناح ٹرمینل سے منشیات مدینہ منورہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، 700 گرام کرسٹل قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاؤنج سے پاکستان کسٹمز نے کراچی سے مدینہ منورہ جانیوالی پرواز پی کے 743 کے سامان سے 70 لاکھ روپے کی منشیات برآمد کرکے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔
کسٹمز حکام کے مطابق مسافر امان اللہ نے کرسٹل (ایمفیتھامائن) انتہائی مہارت سے اپنے سوٹ کیس کی سائیڈ وال میں چھپا رکھی تھی۔
ملزم کیخلاف منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔