Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

شاہی جوڑے کو بہترین سیکورٹی پر برطانوی ہائی کمیشن کی تعریف

SAMAA | - Posted: Nov 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago

برطانوی ہائی کمیشن نے شاہی جوڑے کے دورے کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر آئی جی اسلام آباد کے نام تعريفی خط لکھ کر بے مثالی سيکيورٹی انتظامات پرمثالی پوليس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ترجمان پوليس کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے آئی جی کے نام اپنے خط ميں اسلام آباد پولیس کودنیا کی بہترین فورس قرار دے ديا۔

خط ميں لکھا ہے کہ شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے دوران پولیس اہلکاروں اورافسران نے انتھک محنت کرکے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے، حکومتِ برطانیہ کی طرف سے حکومتِ پاکستان اور اسلام آباد پولیس کے مشکور ہیں۔

خط میں یہ بھی درج ہے کہ اسلام آباد پولیس اور اس کے افسران کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہی جوڑے نے 14 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا تھا جس دوران وہ اسلام آباد سمیت لاہور اور چترال بھی گئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube