Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، زخمی پوليس اہلکار دم توڑگيا

SAMAA | - Posted: Nov 2, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 2, 2019 | Last Updated: 11 months ago

کراچی کے علاقے شاہ لطيف ٹاؤن سیکٹر 16 ميں ڈکيتی مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے مطابق اہلکار محمد اشرف کو اسکے گھر کے پاس مسلح ڈاکوں نے سیکٹر 16 میں ڈکیتی مزاحمت پر پیٹ میں گولی ماری تھی۔

ریسکیو حکام کا دعویٰ ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کو سیکٹر 16 سے نہیں بلکہ شاہ لطیف تھانے سے اٹھا کر جناح اسپتال منتقل کیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار کی موت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی جب کہ 15 فٹ سے زائد فاصلے سے گولی ماری گئی۔

جاں بحق پوليس اہلکار اشرف شاہ لطيف تھانے ميں تعينات تھا جس کی میت آبائی گاؤں میرپور خاص روانہ کر دی گئی۔

پولیس اور ریسکیو حکام کے دو مختلف بیانات کی وجہ سے یہ معلوم نہ ہوسکا کہ اہلکار زخمی حالت میں شاہ لطیف سیکٹر 16 سے تھانے کیسے پہنچا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Karachi, Shah Latif Town, policeman killed, robbery, firing, rescue
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube